: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ڈھاکہ،2 اگسٹ (ایجنسی) بنگلہ دیش کی پولیس نے ڈھاکا میں ایک کیفے پر ہوئے حملے کے ذمہ داروں کو شناخت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس انسپکٹر جنرل شاہد الحق کے مطابق گزشتہ ماہ ڈھاکا کے گلشن کیفے میں ہوئے حملے کے ماسٹر مائنڈز تمیم
چوہدری نامی ایک شخص اور ضیاء نامی ایک سابقہ آرمی افسر ہیں۔ ان مبینہ ذمہ داران کی گرفتاری کے لیے معلومات فراہم کرنے پر دو ملین ٹکا کے انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ عسکریت پسندوں نے ڈھاکا میں یکم جولائی کو حملہ کیا تھا اور وہاں موجود بیس شہریوں کو ہلاک کر دیا تھا جن میں اٹھارہ غیر ملکی بھی تھے۔